Geo News
Geo News

پاکستان
27 دسمبر ، 2015

ایران سےتین مارٹر گولے فائر،پاکستانی علاقے ماشکیل میں پھٹ گئے

ایران سےتین مارٹر گولے فائر،پاکستانی علاقے ماشکیل میں  پھٹ گئے

کوئٹہ........ایرانی سرحدی علاقے سے تین مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کہ پاکستانی علاقے ماشکیل میں گر کر پھٹ گئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی سرحدی حدود سے تین مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کہ ماشکیل کےعلاقے میں خالی میدان میں گرے اور گر کر پھٹ گئے۔

مارٹر گولوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،تاہم ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :