کھیل
27 دسمبر ، 2015

جیوسوپر کے پروگرام میں رمیز راجا اور محمد یوسف لڑ پڑے

جیوسوپر کے پروگرام میں رمیز راجا اور محمد یوسف لڑ پڑے

کراچی........ماضی کے دو نامور قومی کرکٹرز رمیز راجا اور محمد یوسف جیوسوپر کے پروگرام میں لڑپڑے۔ محمد یوسف نے کہا کہ عامر کی مخالفت کرنے پر عوام رمیز راجا سے ناراض ہیں، رمیز راجا نے کہا کہ محمد یوسف کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہیے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ رمیز راجا کو صرف انگریزی بولنا آتی ہے، کرکٹ کھیلنا نہیں آتی۔ جواباً رمیز راجا کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو ٹھیک سے اردو بولنا بھی نہیں آتی، انھوں نے پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

مزید خبریں :