Geo News
Geo News

دنیا
27 دسمبر ، 2015

امریکا: آندھی، طوفان اور بگولے، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

امریکا: آندھی، طوفان اور بگولے، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

نیویارک.......امریکا کی جنوبی ریاستوں اور وسطی امریکا کے ملکوں میں آندھی، طوفان اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تین روز سے جاری بارشوں اور آندھی طوفان سے سیلابی صورتحال ہے۔ رہی سہی کسر ہوا کے بگولوں نے پوری کر دی ہے۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ہوا کے بگولوں اور آندھی سے کئی درخت گر گئے، گاڑیاں الٹ گئیں۔ مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھرر یاست مسی سیپی میں بھی بارشوں اور سیلاب سے مزید دو افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے جبکہ ٹینیسی میں چھ اور آرکنسا میں ایک شخص ہلاک ہو ا۔

دوسری جانب لاطینی امریکی ممالک پیراگوئے، ارجنٹینا ، برازیل اور یوراگوئے میں بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف پیراگوئے میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مزید خبریں :