27 دسمبر ، 2015
لاہور.......پنجاب کےوزیرِتعلیم رانامشہوداحمدخان کاکہناہےکہ طالبہ سے زیادتی کے ملزم سےان کا کوئی تعلق نہیں ،ملزم عدنان نہ تو ان کا سیکریٹری ہےاور نہ ہی اس کے پاس مسلم لیگ ن کا کوئی عہدہ ہے۔
لاہورسےجاری بیان کےمطابق وزیرِتعلیم پنجاب نےکہاکہ سیاست دانوں کے ساتھ سیکڑوں لوگ تصاویر بنواتے رہتےہیں،ملزم عدنان کے ساتھ ایک سال پہلے ملاقات ہوئی تھی،وہ صرف ان کے حلقے کا رہائشی ہے۔
رانا مشہودکاکہناتھاکہ عدنان نے بلدیاتی انتخابات میں وائس چیرمین کےلیے درخواست دی تھی،لیکن پارٹی نے اسےٹکٹ جاری نہیں کیاتھا۔