28 مئی ، 2012
دوحا … قطر کے دار الحکومت دوحاکے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ آتشزدگی ملک کے دوسرے سب سے بڑے شاپنگ مال اور انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی۔ وزارت داخلہ نے آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دم گھٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 13 بچے، 4 خواتین اور 2 فائر فائٹرز شامل ہیں۔ حکومت نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔