28 دسمبر ، 2015
صنعاء........یمن کے سابق صدر اور باغی رہنما علی عبداللہ صالح نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت سعودی عرب سے کی جانا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے سابق صدر اور باغی رہنما علی عبداللہ صالح نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ مارچ کے مہینے سے سعودی عرب کی قیادت میں ایک عرب اتحاد یمن پر بم باری کر رہا ہے، جس کا مقصد ملک کے کئی علاقوں کو حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑانا ہے۔
سعودی عرب کی مداخلت کے بعد اب تک پانچ ہزار آٹھ سو افراد اس جنگ میں مارے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں پر الزام ہے کہ ان کی امداد ایران کر رہا ہے۔