پاکستان
29 دسمبر ، 2015

سندھ اور پنجاب میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی الیکشن کل ہوں گے

سندھ اور پنجاب میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی الیکشن کل ہوں گے

اسلام آباد.....سندھ اور پنجاب کےکئی علاقوں میں مختلف وجوہات کی بناپر ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرانتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں کرے گا۔

سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات سمیتکئی شہروں میں غلط بیلٹ پیپر چھپنے، غلط نام اور دیگر وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔

سندھ میں ٹنڈو آدم، بے نظیر آباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام،ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ اور میرواہ میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ان اضلاع میں انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کرے گا۔

بیرسٹر نسیم فروغ نے دیہی علاقے شہری علاقوں اور شہری علاقے دیہی علاقوں میں شامل کرنے کا معاملہ اٹھا یا تھا۔عدالتی احکامات کے باوجود حلقہ بندیوں کا معاملہ حل نہیں کیا جاسکا ہے۔

ان حلقہ بندیوں کی سماعت 13 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں ہوگی۔سندھ ہائی کورٹ نے 22 دسمبر کو دیئے گئے حکم میں ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات شیڈول کے مطابق کرے تاہم اس کے نتائج روک دیئے جائیں۔

مزید خبریں :