Geo News
Geo News

پاکستان
29 مئی ، 2012

میرے پاس برطانوی شہریت نہیں،رحمان ملک

میرے پاس برطانوی شہریت نہیں،رحمان ملک

لندن ... وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھر کہاہے کہ ان کے پاس برطانوی شہریت نہیں ہے۔وہ یوکے پاکستان چیمبرآف کامرس کی تقریب سے لندن میں خطاب کررہے تھے۔رحمان ملک کاکہناتھاکہ اگرچے ان کے پاس برطانوی شہریت نہیں ہے مگر وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے اور اوورسیزپاکستانیوں کے لیے خصوصی سیل قائم کیاجائیگا۔ملک کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ سیکیورٹی اور سرمایہ کاری کاآپس میں تعلق ہے اور طالبان کو پاکستان کے دشمن اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے برطانیہ کی وزیرداخلہ تھریسامے سے بھی ملاقات کی۔تاہم برطانیہ کی وزارت داخلہ نے رحمان ملک کی برطانوی شہریت سے متعلق بیان دینے سے انکارکردیاہے اورکہاہے کہ محکمہ داخلہ کسی فرد کے کیس پرتبصرہ نہیں دیتا۔

مزید خبریں :