30 دسمبر ، 2015
کراچی .....کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔
رینجرز ترجمان کے مطا بق رینجرز نے پی ای سی ایچ ایس اور رضویہ میں کارروائیاں کیں کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد گرفتارکئے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے،گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔