پاکستان
12 جنوری ، 2012

لاہور ہائیکورٹ : فوجی آمروں کو غدارقرار دینے کی درخواست قابل سماعت

لاہور ہائیکورٹ : فوجی آمروں کو غدارقرار دینے کی درخواست قابل سماعت

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے اقتدار پر قبضہ کرنے والے جرنیلوں اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ یہ درخواست علم الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں سابق صدر سکندر مرزا، ایوب خان، یحییٰ خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو غدار قرار دے کر ان کیخلاف سخت ترین کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کو ہدایت کی کہ وہ کل اس کیس کو سماعت کے لئے پیش کرے۔

مزید خبریں :