30 دسمبر ، 2015
کراچی.....سندھ اور پنجاب میں ملتوی کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جیو نیوز نے روایت برقرار رکھی، سب سے پہلے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ صرف جیو نیوز پر پیش کیا گیا۔کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر کی یوسی 13 میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے، جہاں اس وقت ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔غیر حتمی،غیرسرکاری نتائج کے بعد کامیاب ہونے والے امیدوار اور ان کے حامی جشن منارہے ہیں۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق شہیدبینظیر آبادٹاؤن کمیٹی دوڑوارڈ نمبر 1سے پیپلزپارٹی کے چوہدری محمدوسیم افضل 692ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ آزادامیداوارمحبوب حسین 280ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔
شہید بینظیرآبادٹاؤن کمیٹی دوڑ وارڈ 4کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کےیاسین بروہی 611ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، آزادامیداوارمحمد ایوب 151ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن وارڈ 16عیدگاہ کے 12میں سے 4پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کےسید مشرف 646ووٹ لیکر پہلے نمبر پرہیں جبکہ پی ٹی آئی کےفاروق اعظم 514ووٹ لیکر دوسرےنمبر پرہیں۔