31 دسمبر ، 2015
کوہاٹ......کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے ملااورشریف قبائل نے پولیوکےٹیکےلگانےسےانکارکردیا ہے ،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکے لگانےسے انکارکرنے والے افرادحراست میں لیا جائےگا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق درہ آدم خیل کے دو قبیلوں ملا خیل اور شریف کلے کے افراد نے بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
دونوں قبائل کے افراد کا کہنا ہے کہ بچوں کو قطرے پلوانے کے لئے تیار ہیں لیکن ٹیکے نہیں لگوائیں گے ،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیوکےٹیکے لگانے سے انکارکرنےوالےافرادکوحراست میں لیاجارہاہے۔