31 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......افغان طالبان کے ایک رہنما کے شوکت خانم اسپتال لاہور میں علاج کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف عمران خان نے خود کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے انکشاف کیا کہ شوکت خانم اسپتال لاہور میں افغان طالبان کے ایک رہنما کا علاج کیا گیا ہے۔
عمران خان بتایا کہ علاج کے بعد طالبان کی جانب سےشکر یہ کاخط آیا توانہیں اس بات کا پتا چلا۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2015 میری زندگی کا مشکل سال تھا۔
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال پشاور کے قیام کو 2015میں اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔