29 مئی ، 2012
پشاور… خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ فاٹا میں جب تک اصلاحات نہیں لائے جاتے، موجودہ صورت حال برقرار رہے گی۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا امیرحیدرخان ہوتی پختون امن جرگے سے خطاب کر رہے تھے۔ جرگے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو ان کا حق حاصل نہیں اور وہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث ہم بدنام اور برباد ہوئے۔ وزیراعلیٰ خیر پختون خوا کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ جرگے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہوتا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔