Geo News
Geo News

پاکستان
02 جنوری ، 2016

پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم طالبعلم تھا،اہل خانہ

پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم طالبعلم تھا،اہل خانہ

کراچی…گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک ملزم طالب علم نکلا،زکریا جنجوعہ چند روز پہلے ملائیشیا سے کراچی آیا تھا۔گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے زکریا کو بے گناہ قتل کیا۔

زکریا کی نانی کا کہنا ہے کہ زکریا شادی کے لیے ایک ماہ کی چھٹی پر آیا تھا،ہمارا بچہ بے قصور ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، مارے گئے ملزم سے چھینے گئے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ہلاک ملزم اور اس کے ساتھی نے 4افراد سے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :