Geo News
Geo News

پاکستان
02 جنوری ، 2016

گزری سے گرفتار ملزم کا زکریا کے ساتھ ہونےکا اعتراف

گزری سے گرفتار ملزم کا زکریا کے ساتھ ہونےکا اعتراف

کراچی.....کراچی کے علاقے گزری سے گرفتار ملزم نے اعتراف کرلیا کہ واقعے میں زکریا بھی اس کے ساتھ تھا۔ گرفتار ملزم نے بیان میں کہاہے کہ میرے ساتھ کاشف،ثاقب اورزکریا تھے۔

گذری سے گرفتارملزم غلام آزاد نے زکریا کا نام لے لیا۔غلام آزاد کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ واقعے میں زکریا بھی شامل تھا۔

اس نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ شاہ بیگ لین میں رہتا ہے، قومیت بلوچ اور تعلق ایران کے شہر چاہ بہار سے ہے، عمر 25 سال ،شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے۔

ملزم کا بیان میں اپنے متعلق کہنا ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کرتا بےروزگار ہے، زکریا اس کے محلے میں رہتا ہے، جسے وہ کافی عرصے سے جانتا ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے گذری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں زکریا نامی نوجوان مارا گیا تھا۔

مزید خبریں :