03 جنوری ، 2016
لاہور .......سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کی ہٹ دھرمی کے باعث دس ماہ سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، وفاق سے تنازع نہیں چاہتے نہ ہی سپریم کورٹ جانا چاہتےہیں۔
لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفت گو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے دس ماہ سے وفاق کو خط لکھ رہے ہیں مگر آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا ،جن فیصلوں کی منظوری سی سی آئی سے لینی چاہیے وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے اجلاس بلانے کی زبانی یقین دہانی کوبھی ڈیڑھ ماہ ہوچکا ہے مگر کوئی عمل نہیں ہوا۔