03 جنوری ، 2016
بیجنگ.........اپنی جنگی قوت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے چین نے تین نئے فوجی دستے تشکیل دینے کا علان کیا ہے ایسے میں جب اْسے بحری علاقے کے تنازعات درپیش ہیں ،بیجنگ اپنی فوجی طاقت مضبوط کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اپنے اسٹریٹجک میزئلوں کی نگرانی کے لیے چین ایک نیا فوجی دستہ تشکیل دے رہا ہے۔ ساتھ ہی، چین آرمی جنرل کمان بنانے کا بھی ارادہ ر کھتا ہے، تاکہ اپنی زمینی افواج کی بہتر طور پر کمانڈ کر سکے اور لڑاکا فوجوں کی اعانت کا دستہ تیار کیا جا سکے۔
اس حوالے سے چینی صدرژی جِنگ پنگ نے کہا کہ یہ نئے دستے اس لیے تشکیل دیے جا رہے ہیں، تاکہ مضبوط فوج رکھنے کا چین کا خواب پورا کیا جا سکے۔جبکہ جدید طیارہ بردار بحری بیٹرے کی تیاری پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ پچاس ہزار ٹن وزنی اِس کیریئر کے عرشے پر چین کےجےپندرہ لڑاکا طیارے اور دیگر ہوائی جہاز لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔
بحری بیڑے کے آغاز کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔