Geo News
Geo News

پاکستان
04 جنوری ، 2016

بلوچستان میں سردیوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

بلوچستان میں سردیوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

کوئٹہ.......بلوچستان میں سردیاں تو آ گئیں لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی ، کوئٹہ میں شہریوں کو آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے۔

بلوچستان میں بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کو کئی برسوں سے طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں سردیوں میں بھی آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات ہیں اور کاروباری افراد کاروبار کے متاثر ہونے کی دہائی دیتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب صوبے کے دیہی علاقوں میں صورت حال مزید ابتر ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹروں کو آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں کو چھ گھنٹے بجلی ملتی ہے۔ زرعی علاقوں میں تو صرف چار گھنٹے بجلی دستیاب ہونے سے صوبے میں زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :