Geo News
Geo News

پاکستان
04 جنوری ، 2016

پشاور:ٹرک پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور:ٹرک پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی  میں درج

پشاور.......موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب سیکیورٹی فورسز کےٹرک پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیاگیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کےخلاف درج کیاگیا۔

موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گذشتہ روز تربیلہ سے پشاور آنے والے سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو بم سے نشانہ بنایاگیا تھا جس کے نتیجے میں ون ونگ کا ایک کمانڈو زخمی ہوا۔

نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیاگیا جو سڑک کے درمیان ایک پول کے قریب نصب کیاگیاتھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد چمکنی، فقیرآباداورداودزئی کے علاقوں سے 100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

مزید خبریں :