04 جنوری ، 2016
شیخوپورہ......شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کےمحلہ صدیق آبادمیں رشتے کے تنازع پر گھر کو آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 3افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں سسر اور اس کے2 داماد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق آباد کےرہائشی شیخ پرویز کا 2دامادوں کے ساتھ رشتےپرتنازع چل رہا تھا، سگےبھائی اور دونوں داماد تیسرے بھائی کیلئے بھی رشتہ مانگ رہےتھے،انکار پر دونوں دامادوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔