04 جنوری ، 2016
واشنگٹن........ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ محنت کے مطابق گزشتہ سال کے آخر اور سال نو کے موقع پر بے روزگاری الائونس کیلئے درخواست دینے والے افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
وزارت محنت کے مطابق 26 دسمبر تک 2 لاکھ 87 ہزار افراد نے بے روزگاری الائونس اور دیگر مراعات کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔ یہ جولائی کے بعد بلند ترین شرح ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک کی لیبر مارکیٹ 2015ء کے دوران زیادہ تر عدم استحکام کا شکار رہی۔
پیچیدہ اقتصادی صورتحال کے باعث 16 دسمبر کو امریکی حکومت نے شرح سود میں اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق 2016ء میں امریکہ میں جاب مارکیٹ میں کچھ زیادہ تیزی آنے کا امکان نہیں ہے۔