Geo News
Geo News

دنیا
04 جنوری ، 2016

سعودی عرب نے ایران سے تجارتی اورفضائی رابطے بھی ختم کردیے

سعودی عرب نے ایران سے تجارتی اورفضائی رابطے بھی ختم کردیے

جدہ......سعودی عرب نے ایران سے سفارتی، تجارتی اور فضائی رابطے ختم کردیے، ایران سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا،

سوڈان، بحرین نے بھی ایرانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کے احکامات دے دیئے، متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

سعودی عرب میں مذہبی اسکالرشیخ نمر کوسزا دینے پر مشتعل ایرانی مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارتخانہ جلا ڈالا تھا، جس پر ناراض ہوکر سعودی عرب نے پہلے سفارتی تعلقات منقطع کیے اور اب تجارتی اور فضائی رابطے بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تعلقات کے خاتمے کا فیصلہ ایران کے جارحانہ روئیے کی بنیا پر کیا گیا ہے،سعودی شہری ایران کا سفر نہیں کریں گے تاہم ایرانی زائرین کا سعودی عرب میں کھلے دل سے خیر مقدم کیا جائے گا۔

سوڈان اور بحرین نے بھی ایرانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے ایران میں اپنا سفارتی عملہ کم کرکے سفیر کو واپس بلالیا ہے اور ایران کو امارات میں موجود ایرانی سفارتی عملہ کم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

خطے میں جاری صورتحال پر امریکا، روس، فرانس، جرمنی اور چین نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ کشیدگی ختم کر کے اختلافات کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

مزید خبریں :