05 جنوری ، 2016
لاہور.........لاہور میں سروسز اسپتال کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے ،آؤٹ ڈور میں کام بند کر دیا ،مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
سروسز اسپتال کےمختلف شعبوں کے ملازمین ڈیوٹی شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد کام بند کر کے اسپتال کے احاطے میں جمع ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ماہ قبل اکاؤنٹس سمیت اسپتال کے مختلف شعبوں میں پچاس تقرریاں کی گئیں لیکن ابھی تک ایک بھی تنخواہ نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھا جائیگا ، آؤٹ ڈور میں کام بند ہونے سےمریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔