پاکستان
05 جنوری ، 2016

جے ایف 17تھنڈرطیارے کی فروخت ،پاک سری لنکا معاہدہ ہوگیا

جے ایف 17تھنڈرطیارے کی فروخت ،پاک سری لنکا  معاہدہ ہوگیا

کولمبو......سری لنکا نے بھارتی دباؤ نظر انداز کردیا ہے ،پاکستان اور سری لنکا میںجے ایف 17تھنڈرطیارے کی فروخت کا معاہدہ ہوگیا ہے،پاکستان ابتدائی مرحلے میں 8لڑاکا طیارے سری لنکا کو فروخت کرے گا۔

وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورہ پر سری لنکا میںہیں جہاں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے،جن میںجے ایف 17تھنڈرطیارے کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

پاکستان اورسری لنکاکے درمیان اس معاہدےپربھارت نے سری لنکا کو دھمکی دی تھی کہ وہ پاکستان سےجےایف 17تھنڈرکی خریداری سےبازرہے،پاکستان کےساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کی جانب سے امداد ختم کردی جائیگی ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا پر پاکستان سےجے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی خریداری پر شدید دباؤ بڑھا یا اور پاکستان سے معاہدے سے باز رہنے کی تنبیہ کی اور پاکستان سے طیارے لینےپر 400ملین کا قرضہ روکنے کی بھی دھمکی دی تاہم سری لنکا نے بھارتی دباؤ نظر انداز کرتے ہو ئے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :