Geo News
Geo News

دنیا
05 جنوری ، 2016

بل کلنٹن، اہلیہ کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے

بل کلنٹن، اہلیہ کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے

نیویارک........ امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 69 سالہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم میں حمایت کیلئے خم ٹھونک کر منظر عام پر آگئے اور انھیں عشروں کی اہل ترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا ۔

گزشتہ روز وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست نیوہیمپشائر گئے جہاں ناشوا شہر میں ہونے والی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے امریکاکو غریب اور متوسط طبقے کیلئے بہترین اور محفوظ ملک بنانے کیلئے ہلیری کلنٹن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی صدارتی امیدوار ایسا نہیں آیا جو اپنے مقصد کے حصول کیلئے ان سے زیادہ بہتر، معلومات کے حوالے سے قابل، تجربہ کار اور باحوصلہ ہو۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کی محبت میں 45 سال قبل گرفتار ہوئے، خوش قسمت ہوں کہ ہلیری کی رفاقت میں نانا بھی بن چکا ہوں۔

مزید خبریں :