05 جنوری ، 2016
نیویارک.......معروف سیریز گیم آف تھرونز کے پرستاروں کو اس وقت دھچکا لگا جب اس کے مصنف جارج آر آر مارٹن اپنا تازہ ناول ڈیڈ لائن کے اندر مکمل نہیں کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق جارج مارٹن نے سیریز کے تازہ ناول ’’دی ونڈز آف ونٹر‘‘ کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جارج مارٹن نے ناول کی تاخیر پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ یقیناًاس سے میرے پرستار، مدیران، ناشرین اور مترجم سمیت دیگر لوگ مایوس ہوئے ہیں لیکن پھر بھی مجھ سے زیادہ کوئی بھی مایوس نہیں ہوا۔
مصنف نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی گیم آف تھرونز کا نیا ناول مکمل کر لیں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ڈیڈلائن ان کے دباؤمیں اضافہ کر دیتی ہے۔ خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا شمار امریکا کی مقبول ترین ٹی وی سیریز میں ہوتا ہے۔