06 جنوری ، 2016
نئی دہلی......بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبری ایئربیس کے قریب مشکوک افراد دیکھے گئے ہیںجس کے بعد وہاں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ایئربیس کو فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
بھارت کا تبری ایئربیس پٹھان کوٹ سے 34 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشکوک افراد فوجی وردی میں ملبوس تھے۔
اس صورتحال کے بعد گورداس پور میں الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،مغربی علاقے کے تمام ایئربیسز پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔