Geo News
Geo News

کھیل
06 جنوری ، 2016

صحافی سے تنازع کے بعد آفریدی لائن پر آگئے، جیونیوز کی فون لائن پر

صحافی سے تنازع کے بعد آفریدی لائن پر آگئے، جیونیوز کی فون لائن پر

لاہور......شاہد آفریدی نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں کی۔ انہوں نے کہا کہ میری برداشت کی ایک حد ہے،صحافی کافی عرصے سے میرے پیچھے لگا ہوا تھا۔

شاہد آفریدی آج سارا ہی دن اپنے ایک جواب کی بنا پر خبروں میں رہے، جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں شاہد آفریدی نے خصوصی گفتگو کی ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی برداشت کی حد ہے،جس صحافی کو انہوں نے جواب دیا وہ ان کے پیچھے کافی عرصے سے لگا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں میڈیا اور قوم کی بھرپور سپورٹ چاہیے، وہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیار کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :