Geo News
Geo News

پاکستان
07 جنوری ، 2016

گوجرانوالہ سلنڈر دھماکہ،تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

گوجرانوالہ سلنڈر دھماکہ،تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ کی ایک فیکٹری میں سلنڈر دھماکے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سےتشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کےکنوینر وزیر محنت ہوں گے،جبکہ سیکریٹری محنت، سیکریٹری صنعت، ڈی جی ریسکیو 1122 اور ڈی سی اوگوجرانوالہ اس کےارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی سلنڈردھماکےکا ہرپہلوسےجائزہ لےکر جامع تحقیقاتی رپورٹ تیار کرے گی،اور غفلت کے ذمےداروں کا تعین کرکے 3 روز کے اندر رپورٹ پیش کرےگی۔

مزید خبریں :