Geo News
Geo News

پاکستان
07 جنوری ، 2016

چاغی کے نوجوان کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

چاغی کے نوجوان کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

تہران......چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبرت اللہ کو ایران میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سزائے موت پانےوالے نوجوان عبرت اللہ کو تقریبا تین ماہ قبل ایران میں منشیات کےکیس میں گرفتار کیاگیاتھاجس کو آج صبح ایران کے شہر یزدمیں پھانسی دے دی گئی ہے۔

پھانسی کی سزا پانے والے نوجوان کے لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ عبرت اللہ کا منشیات کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا،اسے بلاجواز پھانسی دی گئی ہے اور اب پھانسی کےبعد ایرانی حکام عبرت اللہ کی میت دینے میں تاخیر کررہے ہیں، ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عبرت اللہ کی میت ان کے حوالے کیا جائے۔

مزید خبریں :