30 مئی ، 2012
لندن …این جی ٹی…برطانوی اور جرمن سا ئنسد انوں نے اسٹروک سے متاثر افراد کو ان کے قدموں پردوبارہ سے چلنے کے قابل بنانے کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کی بدولت وہ معذوری سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ فنکشنل الیکٹریکل سائمولیشن (FES)نامی اس جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے مفلوج افراد کے فالج زدہ عضلات میں سرجری کے ذریعے ایسی ڈیوائسز نصب کر دی جاتی ہیں جو ان افراد کو حرکت کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ایک 33سالہ مفلوج برطانوی خاتون جو پچھلے چودہ سالوں سے چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھی انھیں ڈاکٹرز نے اس ٹیکنالوجی کی بدولت دوبارہ چلنے کے قابل بنا کر ایک نئی زندگی دے دی ہے ۔اس نئی ایجاد نے فالج زدہ افراد کے لئے اپنے قدموں پر چلنے کی نئی امید پیدا کی ہے جس سے دنیا بھر کے لاکھوں معذور افرادمستفید ہوسکیں گے ۔