پاکستان
08 جنوری ، 2016

پاکستان کو سعودی عرب ،ایران کشیدگی پر تشویش ہے :سرتاج عزیز

پاکستان کو سعودی عرب ،ایران کشیدگی پر تشویش ہے :سرتاج عزیز

اسلام آباد......مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیانکشیدگی پر تشویش ہے،کوشش ہوگی کہ کشیدگی کم ہواور مسئلے کاسیاسی حل نکلے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان بہت مفید رہا، سعودی وزیرخارجہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پراتفاق ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں ایران اورسعودی عرب کی کشیدگی پربھی بات چیت ہوئی، امید ہے سعودی عرب اورایران میں تعلقات بہترہوں گے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اتحادیوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے،او آئی سی سربراہ اجلاس اپریل میں ترکی میں ہورہا ہے۔

مزید خبریں :