08 جنوری ، 2016
اسلام آباد....... پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاکرات کے طریقہ کار اور نظام الاوقات پر بات چیت ہوگی۔
قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر خارجہ امور کے دورہ پاکستان کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق دوطرفہ مذاکرات کے دوران مسئلہ جموں و کشمیر ایک اہم نکتہ ہوگا۔
دوطرفہ جامع مذاکرات کے طریقہ کار اور نظام الاوقات کے تعین کے لئے 15 جنوری کو دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات ہوگی۔ مذاکرات میں جموں کشمیر کے تنازعہ سمیت تمام دیرینہ مسائل پر بات چیت شامل ہوگی۔