10 جنوری ، 2016
حیدر آباد.......اسپاٹ فکسنگ کے باعث تقریباً ساڑھے پانچ سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے سلمان بٹ اور محمد آصف کی نیشنل ون ڈے کپ میں واپسی شاندار انداز میں ہوئی ہے۔
ون ڈے کپ میں فاٹا کے خلاف میچ میں سلمان بٹ انتہائی پر اعتماد انداز میں میدان میں اترے،واپڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فاسٹ بائولر محمدآصف نےبھی بہترین بالنگ کرتے ہوئے ابتداء ہی میں دو وکٹیں حاصل کر لیں۔
سلمان اور آصف کی طویل عرصے بعد ڈومسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی کو شائقین کرکٹ نے بھی خوب پسند کیا ۔