کھیل
11 جنوری ، 2016

ہانگ کانگ کے کھلاڑی عرفان احمد کیخلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع

ہانگ کانگ کے کھلاڑی عرفان احمد کیخلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع

ہانگ کانگ......میچ فکسنگ کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عرفان احمد کے خلاف میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہانگ کانگ کے انٹرنیشنل کرکٹر عرفان احمد پر معلومات چُھپانے کا الزام ہے، ان سے میچ فکسر نے رابطہ کیا تھا مگر26 سالہ عرفان احمد نے یہ بات اعلیٰ حکام کو نہیں بتائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرفان احمد سے اُسی میچ فکسر نے رابطہ کیا جس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز کو میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی، رپورٹ کے مطابق یہ میچ فکسر ہانگ کانگ میں رہنے والا ایک پاکستانی نسیم گلزار ہے ۔

عرفان احمد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اگر الزام درست ثابت ہوا تو عرفان پر د و سے پانچ سال تک کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔انہیں اس سال بھارت میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کرنی ہے۔

مزید خبریں :