30 مئی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے شکیل آفریدی کو اپنی تحویل میں لینے کی درخواست کردی۔ ذرائع محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اس لئے وفاق سے درخواست ہے کہ وہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اپنی تحویل میں لے لے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ امریکا کیلئے اسامہ بن لادن کی جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور سے لے جایا جائے، کیونکہ وہاں اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔