دلچسپ و عجیب
12 جنوری ، 2016

امریکا میں کار میلہ، چھوٹی کاریں متعارف

امریکا میں کار میلہ، چھوٹی کاریں متعارف

ڈیٹرائٹ.........امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں کار میلہ سج گیا، کار ساز اداروں نے کم قیمت اور جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماضی کے برعکس دنیا کے معروف اداروں نے چھوٹے سائز کی کاریں متعارف کروائی ہیں۔ مرسڈیز، فیئٹ کرسلر اور فورڈ گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

فورڈ کمپنی نے فیوڑن میں ہینڈ فری خود کار پارکنگ اور لین میں چلنے والی ٹیکنالوجی میسر ہے۔ بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے وہ چھوٹی گاڑیوں میں راستے کی تلاش کا نظام نیویگیشن متعارف کروا رہا ہے۔

مزید خبریں :