12 جنوری ، 2016
چنئی........ بھارت کے جنوبی ساحلی علاقہ تیرو چندر کے قریب درجنوں وہیلز اجتماعی خود کشی کی کوشش میں خشکی پر آ گئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تیرو چندر سے 15 کلومیٹر دور پیش آیا۔ خشکی پر آنے والی وہیلز میں سے بعض 15 فٹ لمبی ہیں اور ان کے ساتھ ان کے بچے بھی ہیں۔
بھارتی حکام نے خشکی پر آنے والی وہیلز کی تعداد 50 اور 100 کے درمیان بتائی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق ابھی تک زندہ تر وہیلز کو مقامی ماہی گیروں کی مدد سے دھکیل کر دوبارہ سمندر میں لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔