صحت و سائنس
13 جنوری ، 2016

باشعور افراددوسروں کی نسبت طویل عمر پاتے ہیں، امریکی تحقیق

باشعور افراددوسروں کی نسبت طویل عمر پاتے ہیں، امریکی تحقیق

نیویارک .....امریکی تحقیق کے مطابق عقل و شعور طبعی عمر کو بڑھانے میں اہم کردار کرتے ہیں، خاندانی طبی تاریخ کیساتھ ساتھ انسانی شخصیت بھی مستقبل میں صحت بہتر ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرتی ہے۔

نارتھ کیرولائنا کی ڈیوک یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شخصیت ہی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ کوئی شخص کس حد تک اپنا خیال رکھنے کے قابل ہے یا آسان الفاظ میں اس کے اندر صحت مند یا مضر صحت عادات کو اپنانے کا رجحان کس حد تک ہے۔

تحقیق کے مطابق محتاط رہنا ہی مستقبل میں بہتر صحت کی ضمانت ہوتی ہے اور غیر محتاط افراد کے اندر 38 سال کی عمر کے بعد مختلف سنگین امراض میں مبتلا ہونیکا خطرہ 45 فیصد تک ہوتا ہے جبکہ دھیان رکھنے والے لوگوں میں یہ امکان صرف 18 فیصد ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ باشعور افراد متحرک طرز زندگی، صحت بخش خوراک اور خود پر زیادہ کنٹرول رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ منشیات یا تمباکو نوشی جیسی عادتوں سے دور رہتے ہیں۔

مزید خبریں :