14 جنوری ، 2016
آکلینڈ.....نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ صہیب مقصود معمولی انجری کا شکار ہو ئے تو ٹینس اسٹار اعصام الحق نیک خواہشات لیے ٹریننگ سیشن میں پہنچ گئے ۔
آکلینڈ کے خواشگوار موسم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کی ۔ وارم اپ، فیلڈنگ پریکٹس اور پھر نیٹ پر بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی ۔
صہیب مقصود نیٹ پر بیٹنگ کے دوران گردن پرگیند لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے لیکن اب فٹ ہیں اور سہ پہر کے جم سیشن میں حصہ بھی لیا ۔
دوسری جانب ٹینس اسٹار اعصام الحق نیک خواہشات لیے ٹیم پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں پہنچے ۔ اس دوران کرکٹرز اور اعصام الحق نے سیلفیز بنائیں ۔ کرکٹرز نے اعصام الحق کو ٹینس کے میدان میں پاکستان کی پہچان قرار دیا اور آئندہ ایونٹس کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔