Geo News
Geo News

پاکستان
14 جنوری ، 2016

سکھر : دو کمسن بچوں کو اغوا کی کوشش، 2 خواتین گرفتار

سکھر : دو کمسن بچوں کو اغوا کی کوشش، 2 خواتین گرفتار

سکھر....سکھر میں اہل علاقے نے دو کمسن بچوں کو اغوا کرنے والی 2 خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق نیو پنڈ درزی محلہ میں صبح کے وقت دو خواتین بھیک مانگنے کے بہانےگھر میں گھس گئی اور دو کمسن بچوں کو اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔

اہل علاقہ نے مشکوک خواتین کے ہاتھوں میں بچوں کو دیکھ دونوں خواتین کو پکڑ لیا اور معمولی تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

مزید خبریں :