انٹرٹینمنٹ
14 جنوری ، 2016

علی ظفر کا 60 دنوں میں 50 کنسرٹس کرنے کا ریکارڈ

علی ظفر کا 60 دنوں میں 50 کنسرٹس کرنے کا ریکارڈ

لاہور........ملک معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے 60 دنوں میں 50 کنسرٹس کرنے کا ریکارڈ بنالیا۔

علی ظفر فنی مصروفیات کی وجہ سے ملک سے باہر تھے جس کی وجہ سے ان کے پاکستانی مداح راک سٹار کی کمی کو محسوس کر رہے تھے، اس کمی کو دور کرنے کیلئے علی ظفر بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی پر فارم کر رہے ہیں۔

علی ظفر نے کنسرٹ ٹور کا آغاز 10 نومبر کو سیالکوٹ سے کیا اور اب تک سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اسلام آباد، راول پنڈی، کراچی ، اوکاڑہ اور لاہور میں پرفارم کر چکے ہیں۔ اس ٹور میں علی ظفر نے زیادہ توجہ چھوٹے شہروں پر مرکوز کی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :