Geo News
Geo News

دنیا
15 جنوری ، 2016

افغان طالبان نے تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا،امریکا

افغان طالبان نے تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا،امریکا

واشنگٹن .....امریکی حکام کا کہنا ہےکہ افغان طالبان نےاب تک امن مذاکرات میں شمولیت کافیصلہ نہیں کیا، امریکا مذاکرات کے جلد آغازکاخواہشمند ہےتاکہ امن عمل آگےبڑھ سکے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ،افغانستان ،چین اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان اگلی ملاقات پیر کو کابل میں ہوگی جبکہ افغان طالبان تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکامذاکرات کے جلد آغازکاخواہشمند ہے،تاکہ افغانستان میں امن عمل آگےبڑھ سکے۔

مزید خبریں :