31 مئی ، 2012
لندن ... یوکے اسلامک مشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا ہے کہ برطانیہ کی مسلم برادری کو اپنے خول سے باہر نکل کر مقامی سماج کی بہتری کے لیے متحرک کردار ادا کرنا پڑے گا ۔یہ بات انہوں نے یوکے اسلامک مشن کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہی۔ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہاکہ برطانوی مسلمانوں کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم رمضان سے پہلے شروع کی جائے گی۔ ڈاکٹر زاہد پرویز کا کہنا تھاکہ مشن ہر طرح کے فقہی اور مسلکی اختلاف رائے سے بالاتر ہو کر مسلم برادری کیلیے کام کررہا ہے۔اور انسداد منشیات، سماج میں مسلم خواتین کے کرداراور نوجوانوں کے مسائل جیسے معاملات بھی اٹھائے گا۔ ان کاکہناتھاکہ جیلوں میں مسلم قیدی اپنی آبادی سے کہیں زیادہ تناسب سے ہیں جبکہ تعلیمی میدان میں بھی مسلمان بہت پیچھے اور ان میں پاکستانی نژادافرادسب سے پیچھے ہیں۔