Geo News
Geo News

پاکستان
17 جنوری ، 2016

کراچی: لڑکیوں کا خستہ حال سرکاری اسکول بند،طالبات پریشان

کراچی: لڑکیوں کا خستہ حال سرکاری اسکول بند،طالبات پریشان

کراچی .....کراچی میں خستہ حال سرکاری گرلز اسکول کی مرمت کرانے کے بجائے ، اُسے بند کردیا گیا،الف ب پے یقین رکھنے والی بچیاں پریشان ہوگئی، جس پر ڈائریکٹر اسکولز نے متعلقہ ای ڈی او سے رپوررٹ طلب کرلی۔

کراچی کے علاقے جٹ لین میں قائم ’گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول‘ کی عمارت محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے۔اسکول کی ٹوٹی پھوٹی کھڑکیاں، اُکھڑا ہوا پلسٹر اور تو اور طالبات کیلئے بنائی گئی، کمپیوٹر لیب بھی جانوروں کی بیٹھک میں تبدیل ہو چکی ہے۔

اسکول کی 200 طالبات کا تعلیمی مستقبل داو پر لگ گیا ہے کیونکہ تعمیرو مرمت کرانے کے بجائے اسکول کو بند کردیا گیا ، تاہم ڈائریکٹر اسکولز منسوب صدیقی نے کچھ اور ہی کہانی سنائی ان کا کہناتھا کہ اسکول کے صرف3 کمروں کی حالت خراب جبکہ باقی سب ٹھیک ہے۔

ڈائرکٹر اسکولز نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اسکول میں ایک بار پھر سے باقاعدہ تعلیم شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

مزید خبریں :