31 مئی ، 2012
کراچی…شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے تربوز کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال سے کینسر سے بھی بچا جاسکتا ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق تربوز میں بھرپور منرلز اور وٹامن ہوتے ہیں جو گرمیوں کے موسم میں صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود carotenoids کینسر کے سیل کو بننے سے روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں جب کہ تربوز کھانے سے دل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔