Geo News
Geo News

پاکستان
17 جنوری ، 2016

اقتصادی راہداری کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہونے دینگے،حاجی سعید گل

 اقتصادی راہداری کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہونے دینگے،حاجی سعید گل

لوئر دیر.....پارلیمانی سیکریٹری بلدیات و ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہونے دینگے، اگر مرکزی حکومت نے روٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی تو اس کے بہت خطرناک نتائج بر آمد ہونگے۔

لوئر دیر کے علاقے میدان برخانے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سعید گل نے کہا کہ لوئر دیر میں ترقیاتی کام جاری ہے اور بہت جلد لوئر دیر تعلیم اور ترقی کے لحاظ سے ایک ماڈل ضلع کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کو اقتصادی راہداری میں شامل کیا جائے کیونکہ2009 سے مسلسل قدرتی آفات کی وجہ سے مالاکنڈ ڈویژن ترقی کے میدان میں بہت پیچھے رہ چکاہے۔

مزید خبریں :