17 جنوری ، 2016
پٹنہ.......سینئر بھارتی سیاستداں اور ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادونویں بار راشٹریہ جنتا دل( آر جے ڈی) کے صدر منتخب کر لئے گئے۔
بھارتیمیڈیا کے مطابق لالو پرساد یادو کونویں بار راشٹریہ جنتا دل( آر جے ڈی) کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔آر جے ڈی کی قومی کونسل کے اوپن اجلاس میں یادو کو پارٹی کے چیف الیکشن افسر اور سابق ایم پی جگدانند سنگھ نے صدر کے عہدے پر منتخب کئے جانے کا علان کیا۔
بعدازاں لالو پرساد یادو کو صدر منتخب ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔واضح رہے کہ چارہ اسکینڈل کے حوالے سے شہرت پانے والے لالو جی کی بیوی رابڑی دیوی بھی بہار کی وزیراعلیٰ رہی ہیں۔