دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2016

بیجنگ میں30واں آئس لینٹرن فیسٹیول

بیجنگ میں30واں آئس لینٹرن فیسٹیول

بیجنگ .....چین کے دارالحکومت بیجنگ میں30ویںآئس لینٹرن(لالٹین) فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جہاں روشنیوں سے جگمگاتے برفیلے ماڈلز سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

2لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے بیجنگ کے اولمپک پارک میں سجایا گیا یہ ونٹر ونڈرلینڈ رنگ برنگی روشنیوں سے مزین 150برف کے مجسموں پر مشتمل ہے جہاں برف سے بنائی گئی سلائیڈسمیت دیوہیکل ماڈلز،برفیلے گھوڑے، ڈریگن، بندر اور 2022اولمپکس وِنٹر تھیم پر مبنی مجسمے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

اولمپک پارک میں آئس لینٹرن فیسٹیول سجانے کیلئے170ماہر آرٹسٹوں نے کم وبیش ایک ماہ تک کڑی محنت کرتے ہوئے یہ تمام ماڈلزتخلیق کیے ہیں۔24

فروری تک جاری رہنے والے اس آئس لینٹرن فیسٹیول میں رنگین لائٹس سے مزین برفیلے مجسموں کے علاوہ ایکروبیٹک شو کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :